• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170044

    عنوان: اگر کوئی پیشاب کو تھیلی میں پیک کرکے جیب میں رکھ کر نماز ادا کرے تو کیا نماز ہوجائیگی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی پیشاب کو تھیلی میں پیک کرکے جیب میں رکھ کر نماز ادا کرے تو کیا نماز ہوجائیگی؟

    جواب نمبر: 170044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:927-812/L=9/1440

    پیشاب کی تھیلی کو پیک کرکے جیب میں رکھ کر نماز ادا کرنے کی صورت میں نماز ادا نہ ہوگی۔

    إذا صلی وفی کمہ بیضة مذرة قد حال محہا دما جازت صلاتہ وکذا البیضة التی فیہا فرخ میت. کذا فی فتاوی قاضی خان.فی النصاب رجل صلی وفی کمہ قارورة فیہا بول لا تجوز الصلاة سواء کانت ممتلئة أو لم تکن؛ لأن ہذا لیس فی مظانہ ومعدنہ بخلاف البیضة المذرة؛ لأنہ فی معدنہ ومظانہ وعلیہ الفتوی. کذا فی المضمرات.(الفتاوی الہندیة 1/ 62،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند