عبادات - صلاة (نماز)

pakistan

سوال # 170005

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ مماتی کی اقتداء میں نماز جائز ہے یا ناجائز؟

Published on: May 13, 2019

جواب # 170005

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:925-809/L=9/1440



 قبروں میں انبیا علیہم السلام کا حیات ہونا تواتر ادلہ سے ثابت ہے، حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بلا تاویل انکار کرنے والا بدعتی ہے، ایسے شخص کی اقتدا میں نماز مکروہ ہوگی۔



قال السیوطی: حیاة النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی قبرہ ھو وسائر الأنبیاء معلومة عندنا علما قطعیا لما قام عندنا من الأدلة فی ذلک وتواترت بہ الأخبار(الحاوی للفتاوی: ۱۴۷/۲)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات