• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169948

    عنوان: فرض كی تیسری یا چوتھی ركعت میں اگر سورہٴ فاتحہ كے ساتھ كوئی سورت ملا لے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کوئی فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں بھی سورة الفاتحہ کے ساتھ سورت ملا لے جان بوجھ کر یا بھول کر تو کیا حکم ہے سجدہ سہو کرنا ہوگا یا نماز دوبارہ؟

    جواب نمبر: 169948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 799-746/M=08/1440

    فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا چاہئے، سورہ فاتحہ کے علاوہ سورت ملانا خلاف سنت ہے اور جان بوجھ کر ایسا کرنا اور بھی برا ہے تاہم اس کی وجہ سے نماز کا اعادہ لازم نہیں اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں۔ ولو قرأ في الأخریین الفاتحة والسورة، لایلزم السہو وہو الأصح الخ (ہندیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند