• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169917

    عنوان: والذین لایشہدون الزور إلا متاعا پڑھ دے تو کیا حکم ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان مسئلہ ذیل کے بارے میں امام نے فجر کی نماز میں پہلے قرات کی جس میں پڑھا والذین یشھدون الزور پھر اس کو صحیح کیا لیکن پڑھا (والذین لا یشھدون الزور الا متاعا) اس غلطی سے نماز کا اعادہ کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 169917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:768-670/sn=8/1440

    صورت مسئولہ میں معنی تو بدلا ؛ لیکن چونکہ تغیر فاحش نہیں ہوا؛ اس لئے اعادے کی ضرورت نہیں، نماز ہوگئی۔ ولوزاد کلمة أو نقص کلمة أونقص حرفا، أو قدمہ أو بدلہ بآخر نحو من ثمرہ إذا أثمرواستحصد...لم تفسد ما لم یتغیر المعنی إلخ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار)2/396،ط:زکریا).


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند