• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169611

    عنوان: فرض نماز کی رکعت میں دھوکے سے ایک ہی سجدہ کیا تو کیا سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی ؟

    سوال: فرض نماز کی رکعت میں دھوکے سے ایک ہی سجدہ کیا تو کیا سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی ؟

    جواب نمبر: 169611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 827-699/L=07/1440

    نماز کی ہر رکعت میں دونوں سجدہ کرنا فرض ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے ایک ہی سجدہ کیا اور اس کی قضا بھی کسی رکعت میں نہیں کی تو محض سجدہ سہو سے نماز نہ ہوگی، اس کا اعادہ کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند