• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169604

    عنوان: سورہٴ فاتحہ اور سورت كے بیچ میں بسم اللہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

    سوال: نماز کے دوران سورة فاتحہ کے بعد دوسری سورة شروع کرنے سے پہلے بسم اللّٰہ پڑھی جاے گی یا نہیں؟ برائے مہربانی پورا مسعلہ بیان کریں۔

    جواب نمبر: 169604

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 705-575/SN=07/1440

    سورہٴ فاتحہ کے بعد اگر کسی سورت کی ابتداء سے تلاوت کی جائے تو سورت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا جائز ؛ بلکہ بہتر ہے ؛ البتہ فقہاء نے اسے سنت موٴکدہ شمار نہیں کیا۔ ولا تسن بین الفاتحتة والسورة مطلقاً ولو سریة ولاتکرہ اتفاقاً ․․․․․․ ولہذا صرح فی الذخیرة والمجتبی بأنہ إن سمّی بین الفاتحة والسورة المقروء ة سرًّا أو جہراً کان حسناً عند أبی حنیفة ورجحہ ابن الہام وتلمیذہ الحلبي (درمختار مع الشامی: ۲/۱۹۲، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند