• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169526

    عنوان: قعدہٴ اخیرہ میں ادعیہ پڑھنا ۔ (۲) قعدہ میں کمر ہلا کر پڑھنا۔ (۳) وضوء میں حلق تک پانی آجانے پر وضوء ۔

    سوال: (۱) کیا تشہد میں درود شریف کے بعد ایک سے زیادہ دعائے ماثورہ پڑھ سکتے ہیں؟ (۲) کیا تشہد میں تھوڑا سا کمر ہلا کر نماز پڑھنا جائز ہے؟ (۳) کیا تشہد میں یہ دعا پڑھ سکتے ہیں ؛ اللہم انی اعوذ بک من عذاب جہنم و من عذاب القبر و من فتنة المحیا ومن فتنة المسیح الدجال۔ (۴) وضو کے دوران ناک سے پانی کھینچتے وقت اگر پانی گلے (حلق) تک آجائے تو وضو ہوجائے گی؟ (۵) وضو کے دوران ناک میں پانی ڈالتے وقت انگلی ناک میں ڈال کر صاف کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 169526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 854-727/H=07/1440

    (۱) امام صاحب تو صرف مشہور دعاء اللہم إنی ظلمت نفسی الخ پر اکتفاء کریں باقی الگ نماز پڑھنے والا منفرد بالخصوص نوافل میں جتنی چاہے ادعیہٴ ماثورہ پڑھے کچھ حرج نہیں نوافل پڑھنے والے کے حق میں بہت توسع ہے۔

    (۲) تشہد پڑھتے ہوئے کمر کو ہلانا مکروہ ہے۔

    (۳) نوافل کے قعدہ میں یہ دعاء اللہم إنی اعوذبک الخ پڑھ سکتے ہیں۔

    (۴) اس موقعہ پر اگر ناک کے راستہ حلق تک بھی پانی پہونچ جائے تو وضوء بلاکراہت درست ہو جاتا ہے۔

    (۵) ناک میں انگلی ڈال کر صاف کرلینا صحیح ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند