• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169161

    عنوان: سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کے ساتھ نماز کا حکم؟

    سوال: کیا عورت سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھات کے زیورات کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہے اور کیا نماز ہو جائیگی ؟

    جواب نمبر: 169161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 628-493/SN=07/1440

    جی ہاں! پڑھ سکتی ہے، نماز ہو جائے گی، عورت انگوٹھی کے علاوہ دیگر زیورات کسی بھی دھات کے، پہن سکتی ہے، شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ دیکھیں: امداد الفتاویٰ: ۴/۱۳۵، ۱۳۶، ط: زکراچی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند