• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169061

    عنوان: کیا وگ لگا کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا وگ(wig) لگا کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 169061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 606-505/D=06/1440

    وِگ مصنوعی بال کی ٹوپی اگر انسانی بال کی ہے تو اس کا پہننا ناجائز ہے اور اگر کسی اور طرح کے بال کی ہے تو اسے پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے ویسے بہتر ہے کہ نماز کے وقت اتار کر کپڑے کی ٹوپی پہن لیں۔ اور وضو اور غسل کے صحیح ہونے کی شرط یہ ہے کہ اگر وِگ سر سے بالکل پیوست کردی گئی ہے کہ بدون ضرر کے اس کا الگ کرنا ممکن نہیں تب تو وِگ کے اوپر سے مسح کرسکتے ہیں اور غسل میں اس کے اوپر سے پانی ڈال لیں وضو اور غسل صحیح ہو جائے گا۔

    اور اگر وِگ کا سر سے الگ کرنا ممکن ہو تو پھر اسے الگ کرکے وضو میں سر پر مسح کرنا اور غسل میں سرپر پانی ڈالنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند