• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168674

    عنوان: اتفاقیہ عصر کی نماز مثل اول پر پڑھ لے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: میں نے دوران سفر ظہر کی قصر نماز (عصر کے مثل اول کے وقت میں) پڑھی اور اس کے فورًا بعد عصر کی نماز پڑھ لی اس لیئے کہ مجھے یہ لگ رہا تھا کہ عصر کے وقت میں نماز پڑھنے کا موقع نہیں ملے گا ۔ میں نے ایک فتوی (بنوری ٹاؤن کراچی) میں پڑھا تھا کہ فقہ حنفی میں بھی ایک قول کے مطابق عصر کی نماز مثل اول میں پڑھ سکتے ہیں، کیا میری عصر کی نماز ہو گئی؟

    جواب نمبر: 168674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 624-578/M=06/1440

    صورت مسئولہ میں اگر آپ نے سفر کی حالت میں مذکورہ خیال سے اتفاقیہ عصر کی نماز مثل اول پر پڑھ لی تو اگرچہ صاحبین کے قول کے مطابق آپ کی نماز ہوگئی، تاہم آئندہ اس کا معمول بنائیں کہ عصر کی نماز مثلین کے بعد پڑھا کریں کیونکہ مختار و مفتی بہ قول کے مطابق ظہر کا وقت مثلین تک رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند