• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168376

    عنوان: سجدہ كرتے وقت زمین پر اعضاء ركھنے كی كیا ترتیب ہے؟

    سوال: سجدہ کرتے وقت کیا دونوں گھٹنے آیک ساتھ زمین پر رکھے جائیں گے یا کس ترتیب سے رکھے جائیں گے ؟اسی طرح ہاتھ رکھنے کے بارے میں بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 168376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 474-391/D=06/1440

    سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے زمین پر رکھے پھر دونوں ہاتھ رکھے پھر ہتھیلیوں کے درمیان چہرہ رکھے۔

    قال فی المراقی: ثم کبرکل مصل خاراً للسجود ثم وضع رکبتہ ثم یدیہ ان لم یکن بہ عذر یمنعہ من ہذہالصفة ثم وضع وجہہ بین کفیہ ۔ (مراقی الفلاح: ۲۸۳) ۔

    مذکورہ ترتیب سے رکھنا سنت ہے اگر عذر کی وجہ سے ترتیب میں فرق ہو جائے تو معذور کے لئے گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند