• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16837

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ (۱)اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں دعا کرنا کیسا ہے، حدیث کا حوالہ دے کر جواب دیں؟ (۲)ناف کے نیچے نیت کس حدیث سے لی گئی ہے؟ (۳)اللہ کے رسول کا گنبد خضرا کس نے بنوایا، کیا یہ اسلام کی رو سے صحیح عمل تھا؟ (۴)بریلویوں کو دینے کے لیے کسی دیوبند علماء حق کی کوئی زبردست اصلاحی کتاب بتائیں جو ہندی میں بھی موجود ہو اور پڑھ کر وہ متاثر ہوجائے۔ آپ کے جواب کا منتظرہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2026=312k-11/1430

    (۱) صدقہ کا لفظ عرف میں وسیلہ اور طفیل کے لیے استعمال ہوتا ہے اور وسیلہ صالحین سے دعا کرنا احادیث سے ثابت ہے، عثمان ابن حنیف کی روایت ابن ماجہ میں موجود ہے جس کا ایک جملہ یہ ہے: فأمرہ أن یتوضأ․․․ ویدعوا بعد الدعاء اللہم إني أسألک وأتوجہ إلیک بمحمد نبي الرحمة إلخ۔ مزید دلائل کے لیے احسن الفتاویٰ: ۱/۳۳۲ کا مطالعہ کریں۔(۲) عن علقمة بن وائل بن حجر عن أبیہ قال رأیت النبي صلی اللہ علیہ وسلم یضع یمینہ علی شمالہ في الصلاة تحت السرة مصنف ابن شیبہ: ۱/۳۹۰، تحفة الأحوذي: ۲۱۴، آثار السنن: ۱/۶۹، (حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نماز: ۱۰۵)

    (۳) ہمیں اس کی تاریخ نہیں معلوم۔

    (۴) معلوم نہیں اس کی علمی لیاقت کیا ہے؟ اور اس کے ذہنی اشکالات کس طرح کے ہیں؟ آپ تو ماشاء اللہ خود قاسمی ہیں کسی کتب خانہ کی فہرست لے کر اس کے مناسب کتاب تجویز کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند