• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168337

    عنوان: بارش کے وقت مسجد جانے کی فضیلت ، اندھیرے میں مسجد جانے کی فضیلت

    سوال: بارش میں نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں جانے کے فضائل بیان کردیں ؟ مع حدیث و ترجمہ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 168337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:455-453/sd=6/1440

     بارش کے وقت مسجد میں نماز کے لیے جانے کی فضیلت تو کسی حدیث میں نہیں ملی، البتہ اندھیرے میں مسجد جانے کی فضیلت احادیث میں موجود ہے، ایک حدیث میں حضرت سعد بن سہل سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو لوگ اندھیرے میں مسجدوں میں بکثرت جاتے رہتے ہیں، اُن کو قیامت کے دن پورے پورے نور کی خوشخبری سنادو۔ (ابن ماجہ، کتاب المساجد، باب المشی الی الصلاة ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند