• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168321

    عنوان: فرض نماز کی دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ ساتھ کوئی سورہ ملانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ ایک صاحب نے ظہر کی فرض نماز پڑھی اور تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک سورہ کے چند آیت بھی پڑھی اس کے بات پھر رکو ع کیا اور قاعدہ اخرہ میں ساجدہ سہو کر لیا تو کیا اس طرح سے اس کی نماز ہو گئی ؟جواب جلد مطلوب ہیں۔

    جواب نمبر: 168321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 588-530/H=06/1440

    فرض کی تیسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد اگر چند آیات پڑھ دیں تو اس سے سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوتا اگر کر لیا تھا تو نماز تو ہوگئی اور اب وہ واجب الاعادہ نہیں ہے، آئندہ خیال رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند