• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168235

    عنوان: سجدہٴ سہو كا طریقہ

    سوال: کیا نماز میں غلطی ہو جانے پر قعدہ اخیرہ میں درود شریف اور دعائے ماشورہ پڑھنے کے بعد سجدہ سہ کر کے سلام پھیر سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 168235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 450-483/M=05/1440

    اگر نماز میں ایسی غلطی ہو جائے جس سے سجدہ سہو واجب ہوتاہے تو اس کو ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں صرف التحیات (تشہد مکمل) پڑھ کر ایک طرف (دائیں طرف) سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کرلیں۔ اگر بھول ہو جائے اور غلطی سے تشہد پڑھنے کے بعد درود شریف اور دعاء ماثورہ بھی پڑھ لیں اس کے بعد یاد آئے کہ میرے ذمہ سجدہ سہو لازم تھا تو اُسی وقت سلام پھیر کر سجدہ سہو کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند