• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168233

    عنوان: سورہٴ فاتحہ كے بعد كوئی سورت شروع كرنے كے بعد دوسری سورت پڑھنا؟

    سوال: نماز کے دوران آگر غلطی سے سورة فاتحہ کے بعد جو سورة پڑھنا چاہتا تھا اس کے بجائے دوسری سورة کا کچھ حصہ جیسے دو یا تین الفاظ پڑھ دئیے پھر یاد آنے کے بعد دوسرے سورة پڑھی۔اس غلطی کی وجہ سے کیا سجدہ سہو ادا کرنا پڑے گا یا نہیں؟ اسی طرح اگر نماز کے دوران آگر درود شریف پڑھنے میں کوئی حرف غلط ادا ہو گیا پھر بعد میں درست پڑھ لیا تو سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 168233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 539-488/M=05/1440

    مذکورہ دونوں صورتوں میں سجدہٴ سہو کی ضرورت نہیں البتہ جو سورت شروع کردی ہے اُسی کو مکمل کرلینی چاہئے اس کو چھوڑ کر دوسری سورت شروع نہیں کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند