• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168208

    عنوان: کیا وقت سے پہلے کوئی نماز ادا کی جاسکتی ہے؟

    سوال: کیا وقت سے پہلے کوئی نماز ادا کی جاسکتی ہے؟ اگر اس نماز میں کسی کام کی وجہ سے وقت نہ ملے تو ؟ جیسا کہ مان لیجئے ظہر کی نماز ادا کرلی ہم نے اور ساتھ ہی میں عصر کی بھی ملا کے ادا کرلی تو کیا یہ عمل درست ہے؟ کیا ایڈوانس میں نماز پڑھ لینا جائزہے؟

    جواب نمبر: 168208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 543-487/L=05/1440

    وقت سے پہلے یا دو نمازوں کو ایک وقت میں ادا کرنا ایام حج میں عرفہ اور مزدلفہ کے علاوہ دنوں میں جائز نہیں؛ البتہ اگر مجبوری ہو تو یہ طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے کہ ایک نماز کو اس کے آخری وقت میں ادا کر لیا جائے اور دوسری کو شروع وقت میں ادا کر لیا جائے جس سے جمع صوری ہو جائے تو اس کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند