• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168083

    عنوان: سترہ کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟

    سوال: سترہ کی کم از کم مقدار کتنی ہے اور میں نے کئی مرتبہ دیکھا ہے کہ دو ستون یا لمبے لوہے کی چیزوں کے نام بین پلاسٹک کی رسی باندھی جاتی ہے کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 168083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 646-557/B=05/1440

    (۱) سترہ کی کم از کم مقدار یہ ہے کہ نمازی کے سامنے ایک ذراع (دو بالشت) لمبی اور انگلی کے بقدر موٹی لکڑی وغیرہ گاڑی جائے۔ ویغرز الإمام ․․․․․ سترہ بقدر ذراع طولا و غلظ أصبع بقربہ ۔ التنویر مع الدر والرد: ۲/۴۰۱-۴۰۲، کتاب الصلاة ، باب مایفسد الصلاة ومایکرہ فیہا، ط: زکریا۔

    (۲) مذکورہ رسی سترہ کے لئے کافی نہیں ۔ إن السترة لربط الخیال وحصرہ ․․․․․․ فإذا أراد الشارع أن لایجول خیالہ بکل جانب، ویمثل بین یدیہ کما ینبغی لہ، أمرہ بالسترة، فیض الباری: ۲/۱۰۶، کتاب الصلاة ، ابواب السترة، ط: دارالکتب العلمیہ بیروت۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند