• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168054

    عنوان: سجدہ سے تشہد کے لیے بیٹھتے وقت تكبیر بھول جائے تو كیا كرے؟

    سوال: اگر کوئی شخص اپنی نماز کی آخری رکعت میں ہو اور سجد سے تشہد کے لیے بیٹھتے ہوئے اگر اللّٰہ اکبر کہنا بھول جائے اور اب وہ شخص اپنی نماز درست کیسے کرے گا؟

    جواب نمبر: 168054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:472-348/sn=5/1440

    سجدہ سے تشہد کے لیے بیٹھتے وقت کی جو تکبیر ہے وہ سنت ہے ،اس کا قصدا ً ترک تو برا اور مکروہ ہے ؛لیکن اگر سہوا چھوٹ جائے تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا، نماز درست ہوجاتی ہے ؛ لہذا آپ پریشان نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند