• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168003

    عنوان: نماز میں قرأت وتسبیحات پڑھنے میں كیا ہونٹ ہلانا ضروری ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ تھا کہ انفرادی نماز میں کیا سورة و تسبیح پڑھتے وقت ہونٹوں کا ہلانہ ضروری ہے یا پھر بغیر ہونٹ ہلاتے ہوئے اتنی خاموشی سے پڑھیں کہ ہونٹ بھی نہ ہلے؟

    جواب نمبر: 168003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 419-361/D=05/1440

    قرأت وغیرہ میں حروف کی ادائیگی سے ایسی آواز کا نکلنا جسے کم از کم آدمی خود سن سکے راجح قول کے مطابق ضروری ہے۔ اور دوسرا قول یہ ہے کہ صحت کے ساتھ ادائیگی حروف کا پایاجانا بھی کافی ہے لیکن صرف ہونٹ کا ہلنا یا بغیر ہونٹ ہلے صرف خیال خیال میں پڑھنا کسی کے نزدیک معتبر نہیں ہے اس سے نماز کی قرأت ادا نہ ہوگی۔

    قال فی الدر: وأدنی الجہر إسماع غیرہ وأدنی المخافتة إسماع نفسہقال الشامی: فشرط الہندواني والفضلي لوجودہا خروج صوت یصل إلی أذنہ․․․․ ولم یشترط الکرخي وأبوبکر البلخي السماع واکتفیا بتصحیح الحروف ․․․․ وذکر ان کلا من قولی الہندواني والکرخي مصححان وان ما قالہ الہندوانی أصح (الدر مع الرد: ۱/۳۹۵، کوئٹہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند