• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167928

    عنوان: نہانے كا نظم نہ ہونے كی وجہ سے نماز مؤخر كرنا؟

    سوال: ایک مسئلہ کا جواب درکار ہے کل میں اپنی بھانجی کی تیمار داری کے لیئے ہسپتال تھا رات میں سو گیا صبح نماز کے لیئے اٹھا استنجا خانے میں جا کر دیکھا کہ میں انڈر وئیر اور زیر جامہ احتلام کی وجہ سے ناپاک ہو چکے ہیں ہسپتال میں اور ہسپتال کی مسجد میں نہانے کا کوئی انتظام نہیں تھا مجھے واپسی گھر کی بجائے آفس آنا تھا میں اسی حالت میں تین گھنٹے کا سفر کر کے آفس پہنچا وہاں آکر اپنے زیر جامہ دھوئے اور نہا کر پاکی حاصل کی شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟

    جواب نمبر: 167928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:495-510/L=6/1440

    صورتِ مسئولہ میں ناپاک ہوجانے کی صورت میں آپ کو چاہیے تھا کہ کہیں غسل کا انتظام کرکے غسل سے فراغت کے بعد فجر کی نماز ادا کرلیتے کسی بھی نماز کو اس کے وقت سے موٴخر کرنا جائز نہیں، آئندہ اس کا خیال رکھیں اور جو کچھ غلطی ہوگئی اس پر صدق دل سے اللہ رب العزت سے توبہ واستغفار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند