• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167912

    عنوان: خلاف سنت اذان ہوجائے تو كیا نماز درست ہوجائے گی؟

    سوال: اگر اذان پکارنے والا خلاف سنت اذان دے اور الفاظ بھی غلط ہوں تو کیا نماز ادا ہوجائے گی؟ اور اس غلط اذان پر خا موش رہنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 167912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:399-340/sd=5/1440

    اگر نمازمیں کوئی مفسد صلاة بات پیش نہ آئے تو نماز بہر صورت اد ا ہوجائے گی، خواہ اذان صحیح تلفظ کے ساتھ ادا نہ کی گئی ہو اس لیے کہ نماز کی صحت، اذان کی صحت پر موقوف نہیں، البتہ اذان کے تلفظ میں ایسی غلطی کرنا جس سے معنی بدل جائے اس سے اذان نہیں ہوتی، صورت مسئولہ میں اذان دینے والا کیا غلطی کرتا ہے ، اس کی وضاحت نہیں ہے ، کسی مقامی عالم یا قاری کو اذان سنالی جائے یا غلطی کی تفصیل لکھی جائے ، اس کے بعد ہی تعیین کے ساتھ جواب لکھا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند