• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167531

    عنوان: ظہر كی چار سنتیں كیا نماز كے بعد پڑھ سكتے ہیں؟

    سوال: ظہر کی فرض نماز کی جماعت کھڑی ہونے کی وجہ سے ہم نے چار رکعت سنت نہ پڑھی ہو تو کیا ہم اسے فرض نماز کی وجہ سے بعد میں پڑھ سکتے ہیں؟ ویسے کسی وجہ سے اگر ہر نماز یعنی فجر، ظہر، عصر اور عشاء کی جو فرض سے پہلے سنت نماز ہے، کیا ہم فرض کی ادائیگی کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 167531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:349-282/sd=4/1440

    ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنن موٴکدہ اگر چھوٹ جائیں ، تو فرض کے بعد پہلے دو رکعت سنتیں پڑھ لیں، پھر چار سنتیں پڑھ لیں اور اگر فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں، تو امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک سورج طلوع ہونے کے بعد اسی دن زوال سے پہلے پہلے پڑھ سکتے ہیں اور عشاء سے پہلے کی سنتیں غیر موٴکدہ ہیں، اگر پڑھنا چاہیں تو فرض کے بعد پڑھ سکتے ہیں، یہ نفل ہوگی؛ لیکن عصر سے پہلے کی سنتیں فرض کے بعد پڑھنا مکروہ ہے؛ کیونکہ عصر کے بعد نفل نماز منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند