عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 16751



نماز
میں ٹوپی لگانا کیسا ہے، کس امام کے نزدیک واجب سنت مستحب ہے، برائے مہربانی مستند
جواب فرمائیں۔



Published on: Nov 7, 2009

جواب # 16751

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ل):1727=1363-11/1430



 



رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر پر عمامہ یا ٹوپی رکھ کر نماز پڑھتے تھے، آپ صلی اللہ
علیہ وسلم سے کھلے سر نماز پڑھنے کا پتہ نہیں چلتا اس لیے نماز میں سرپر عمامہ یا
ٹوپی رکھ کر نماز ادا کرنا مسنون ہے، بغیر کسی عذر کے کھلے سر نماز ادا کرنا مکروہ
ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات