عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 1675

ہماری مسجد میں امام صاحب کے نہ ہونے پرایک حاجی جی بزرگ نماز پڑھاتے ہیں جبکہ وہ قرآن پاک بھی نہیں پڑھے ہیں اور نماز ی قرآن پاک پڑھے ہوئے ہیں، کیا ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟

Published on: Sep 26, 2007

جواب # 1675

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 964/ ج= 964/ ج


 


قرآن پاک پڑھے ہوئے نہ ہونے سے آپ کر مراد کیا ہے؟ کیا پورا قرآن پاک پڑھا ہوا نہ ہونا مراد ہے؟ اگر یہ مراد ہے تو پورے قرآن پاک پڑھے ہوئے مقتدیوں کی نماز درست ہونے کے لیے امام کا پورا قرآن پاک پڑھا ہوا ہونا ضروری نہیں، لیکن اگر حاجی صاحب پورا قرآن پاک پڑھے ہوئے مقتدیوں سے زیادہ مسائل کا علم نہیں رکھتے ہیں اور یہ مقتدی شرعی وضع قطع کے حامل ہیں تو ان میں سے کسی ایک کی امامت حاجی صاحب کی امامت سے افضل ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات