• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167456

    عنوان: اسکرین سے دیکھ کر یا ہیڈ فون سے سن کر نماز میں تلاوت کرنے کا حکم؟

    سوال: نماز میں سامنے لگی سکرین سے دیکھ یا ہیڈ فون کے ذریعے سُن کر قرآن کریم کی تلاوت کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 167456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 366-286/SN=04/1440

    نماز میں اسکرین سے دیکھ کر یا ہیڈفون سے سن کر قرآن کریم کی تلاوت شرعاً جائز نہیں ہے، یہ مفسد نماز ہے۔ ویفسدہا ․․․․ قراء تہ من مصحف أي مافیہ قرآن مطلقاً؛ لأنہ تعلّم الخ (درمختار مع الشامی: ۲/۳۸۴، ط: زکریا) اور اعلاء السنن میں ہے: عن رفاعة بن رافع أن رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - علم رجلاً الصلاة ، فقال: إن کان معک قرآناً فاقرأ وإلا فاحمد اللہ وکبّرہ وہلّلہ ثم ارکع رواہ ابوداوٴد والترمذي، وقال حدیث حسن۔

    فنقول: لوکانت القراء ة منہ مباحة فی الصلاة غیر مفسدة لہا کما زعمہ بعضہم لکان ذلک واجباً علی العاجز عن الحفظ لکونہ قادراً علی القراء ة من وجہٍ (اعلاء السنن: ۵/۵۹، باب فساد الصلاة بالقراء ة من المصحف، ط: اشرفی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند