• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167250

    عنوان: مسجد میں پلاسٹک کی ٹوپی رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: زید کا سوال ہے مسجد میں پلاسٹک کی ٹوپی رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس ٹوپی سے نماز درست ہے یا نہیں؟ صحیح کیا ہے ؟ لوگوں نے ایک رواج بنا رکھا کہاں تک درست ہے ؟

    جواب نمبر: 167250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 333-352/SN=05/1440

    مسجدوں میں پلاسٹک وغیرہ کی جو میلی کچیلی ٹوپیاں رکھی ہوتی ہیں، ان میں نماز پڑھنا اچھا نہیں ہے مکروہ ہے گو نماز ہو جاتی ہے، لوگوں کو چاہئے کہ علماء اور صلحاء جس طرح کی گول یا لمبی سر کے ساتھ چپکی ہوئی ٹوپیاں پہنتے ہیں، اس طرح کی ٹوپیاں پہن کر نماز ادا کیا کریں، ٹوپیاں اپنے گھروں سے لے کر جائیں، مسجد میں رکھی ہوئی ٹوپیاں استعمال نہ کریں، یہ رواج قابل ترک ہے؛ بلکہ لوگوں کو چاہئے کہ مسجد میں اس طرح کی ٹوپیاں رکھا ہی نہ کریں۔ مستفاد: وصلاتہ في ثیاب بذلة یلبسہا فی بیتہ ومہنة أي خدمة إن لہ غیرہا وإلا لا ․․․․․ فسرہا فی شرح الوقایة بما یلبسہ في بیتہ ولا یذہب بہ إلی الأکابر والظاہر أن الکراہة تنزیہیة الخ (درمختار مع الشامی: ۲/۴۰۷، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند