• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166722

    عنوان: كیا گدے پر نماز پڑھنا درست ہے؟

    سوال: ایسے گدوں پر نماز کا پڑھنا کیسا ہے جس میں پیشانی گدے کے اندر دھنستی ہے ؛ تفصیل سے وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 166722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 208-191/D=3/1440

    اگر گدا اتنا موٹا ہے کہ حالت سجدہ میں اس پر پیشانی اور ناک ٹھہر جائے اور زمین کی سختی محسوس کرلے تو اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں، لیکن اگر پیشانی اورناک نہ ٹھہرے بلکہ گدا دبتا ہی رہے اور زمین کا حجم محسوس نہ ہو تو اس پر نماز جائز نہیں۔ وإن سجد علی الحشیش أو التبن أو علی القطن أو الطنفسة أو الثلج إن استقرت جبہتہ وأنفہ ویجد حجمہ یجوز وإن لم تستقر لا ہندیة: ۱/۱۲۷، ط: اتحاد ، شامی: ۲/۲۶، زکریا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند