• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166647

    عنوان: كیا عشاء كے فرض اور وتر كی قضا الگ الگ كرسكتے ہے؟

    سوال: میری کچھ نمازیں قضاء ہوئی تھیں ان میں کچھ نمازیں عشاء کی بھی ہیں۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ، مفتیانِ عظام اس بارے میں کہ کیا ایک ہی وقت میں فرائض اور وتر ادا کرنا ضروری ہے ؟ مطلب یہ ہے کہ اگر مجھے عصر سے پہلے صرف فرائض کی قضاء پڑھنے کا وقت ملے تو پڑھ لوں اور وتر کی قضاء مغرب یا عشاء کی نماز کے بعد پڑھ لوں؟ یا کسی اور وقت میں پڑھ لوں؟

    جواب نمبر: 166647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 250-266/M=3/1440

    اگر آپ صاحب ترتیب نہیں ہیں تو آپ مذکورہ طریقے پر فرض و وتر کی قضاء پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند