• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166641

    عنوان: نماز میں دو چھوٹی سورتوں کے درمیان ایك سورت چھوڑنا

    سوال: کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ نماز میں دو چھوٹی سورتوں کے درمیان ۱ سورت نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ دو سورتوں کا فاصلہ رکھنا چاہیے جیسے سورہ فیل کے بعد اگلی رکعت میں رکعت میں سورہ کوثر کی تلاوت نہیں کرنی چاہیے کیا یہ بات درست ہے اگر درست ہے تو . ۱) یہ صرف فرض نماز میں قبل عمل ہے یا سنّت موکدہ میں بھی اس پر عمل کرنا ہے ۲) سنّت موکدہ اگر ۴ رکعت ہیں تو پھر اس پر کیسے عمل کرنا ہیں کیا چاروں رکعت میں اس چیز کا خیال رکھنا ہے کہ ہر ۲ رکعتوں کے درمیان ۲ چھوٹی سورتیں چھوڑنی ہیں اگر ہم سورتیں چھوڑ رہیں ہیں ہر رکعت کے بعد جزاک اللہ خیرا اللہ علمائے دیوبند کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔

    جواب نمبر: 166641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 249-297/M=3/1440

    دو سورتوں کے درمیان قصداً ایک چھوٹی سورت کا فصل کرنا خلاف اولیٰ اور مکروہ تنزیہی ہے، دو سورت یا اس سے زائد کا فاصلہ رکھ سکتے ہیں۔ پہلی رکعت میں سورہ فیل اور دوسری رکعت میں سورہ کوثر پڑھ سکتے ہیں لیکن پہلی رکعت میں سورہ فیل پڑھنا اور درمیان میں سورہ قریش کو چھوڑ کر دوسری میں ارأیت الذی پڑھنا اچھا نہیں، نماز فرض ہو یا سنت سبھی نمازوں میں ترتیب برقرار رہنی چاہئے۔ چار رکعت والی سنت موٴکدہ پڑھنی ہے تو اس ترتیب سے پڑھ سکتے ہیں مثلاً پہلی رکعت میں سورہ فیل، دوسری میں سورہ قریش، تیسری میں سورہ ماعون اور چوتھی میں سورہ کوثر پڑھ سکتے ہیں۔ یکرہ فصلہ بسورة بین سورتین قرأہما في رکعتین لما فیہ من شبہة التفصیل والہجر وقال بعضہم لایکرہ الخ (مراقی الفلاح) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند