• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166637

    عنوان: موٹے اسفنج پر نماز پڑھنا؟

    سوال: ہماری مسجد میں ایک جا نماز ہے جس میں ایک انچ یا اس سے کم اسپنچ لگاہے جو امام کے لیے لگا ہے ، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے نماز نہیں ہوگی، کیا ان لوگوں کی بات درست ہے؟

    جواب نمبر: 166637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 254-208/M=2/1440

    جانماز میں ایک انچ یا اس سے کم اسپنچ لگا ہے اس سے اسپنچ کی موٹائی بیان کرنا مقصود ہے یا ا س کی مقدار ؟ مکمل جانماز کپڑے کا ہے یا اسپنچ کا؟ صورت حال واضح نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ وہ جانماز مقامی کسی مفتی صاحب کے پاس لے جاکر دکھادیں اور وہ جیسا بتائیں اس کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند