• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166501

    عنوان: چھوٹی ہوئی ركعتوں كو پڑھنے كا طریقہ؟

    سوال: حضرت امام کے پیچھے 2 رکات نکل گئی پچھلی 2رکات منفرد کیسے ادا کریگا ؟کیا کیا پڑھے گا کس ترتیب سے پڑھے گا؟

    جواب نمبر: 166501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 154-109/SN=3/1440

    یہ شخص امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر چھوٹی ہوئی دو رکعتیں اس طرح پڑھے گا جس طرح فجر کی دو سنتیں پڑھی جاتی ہیں یعنی کھڑے ہوکر اولاً ثنا پڑھے گا پھر سورہٴ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر رکوع سجدہ کرے گا، اس کے بعد دوبارہ کھڑے ہوکر سورہٴ فاتحہ اور سورت کے ساتھ دوسری رکعت پڑھ کر قعدہ کرکے سلام پھیرے گا۔ والمسبوق من سبقہ الإمام بہا أو ببعضہا وہو منفرد حتی یثنی ویتعوذ ویقرأ ․․․․․ ویقضي أول صلاتہ فی حق قراء ة وآخرہا فی حق تشہد الخ (درمختار مع الشامی: ۲/۳۴۶، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند