• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166215

    عنوان: صلاة التسبیح میں اگر سجدے کی تسبیحات چھوٹ جائیں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: میں صلاة التسبیح پڑھ رہا تھا اور آخری رکعات کے قومہ میں تھا کے جمعہ کی دوسری آذان شروع ہو گئی۔ میں نے دونوں سجدوں کی اور جلسہ کی تسبیحات جو 10 ، 10 دفعہ پڑھنی تھی چھوڑ دیں۔ اور باقی نماز مکمل کر لی۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا دہرانی پڑے گی؟ اگر ہوگئی تو کیا 30 تسبیحات جو چھوٹ گئی ان کی وجہ سے اجر میں کمی تو واقعہ نہیں ہو گی؟

    جواب نمبر: 166215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:173-80/sd=2/1440

     صورت مسئولہ میں نماز تو ہوگئی؛ البتہ تیس تسبیحات چھوٹنے کی وجہ سے اجر میں کمی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند