• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166166

    عنوان: جو مریض نماز كو نہ سمجھے اس كے حق میں نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: ایک صاحب کو 8 مہینے پہلے برین اسٹروک ہوا تھا مگر اب تک حالت میں سدھار نہیں ہے ۔ ان کو نماز کے لیے بیٹھایا جاتا ہے مگر نماز نہیں سمجھتے ۔ ان کے لئے کیا مسئلہ ہے ؟

    جواب نمبر: 166166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 123-223/SN=4/1440

    اگر برین اسٹروک کی وجہ سے اس شخص کی عقل اس حد تک زائل ہوگئی کہ بے ہوشی سی رہتی ہے یا نماز سمجھتا ہی نہیں ہے تو صورت مسئولہ میں اس شخص پر نماز ادا کرنا ضروری نہیں ہے اور چونکہ اس حالت پر ایک دن اور ایک رات سے زیادہ وقت گزر چکا ہے؛ اس لئے آئندہ ہوش بہ حال ہونے پر گزری ہوئی نمازوں کی قضا بھی ضروری نہیں ہے۔ وإن تعذر الإیماء برأسہ وکثرت الفوائت بأن زادت علی یوم ولیلة سقط القضاء عنہ وإن کان یفہم فی ظاہر الروایة وعلیہ الفتوی ․․․․․ ولو اشتبہ علی مریض أعداد الرکعات والسجدات لنعاس یلحقہ لایلزمہ الأداء الخ (درمختار مع الشامی: ۲/۵۷۰، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند