• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166093

    عنوان: یاد دشت باقی ركھنے كے لیے نماز میں زائد قرأت كرنا

    سوال: اگر ایک شخص فجر کی نماز میں قرأت مسنونہ سے ہٹ کر اپنے یاد کیلئے روز آنا قرآن پارہ 1 سے شروع کیا ہے ۔ کیا قرآن وحدیث یا کسی صحابی سے ثابت ہے ؟اگر ثابت ہے تو قرأت مسنونہ چھوٹ جاتی ہے ۔اس مسٴلہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 168-144/M=2/1440

    اپنی یاد کو باقی رکھنے کے لئے روزانہ نفلوں میں پڑھنے کا یا خارج نماز تلاوت کا اہتمام رکھنا چاہئے، فجر سے پہلے یا فجر کی نماز کے بعد یا کسی بھی فارغ وقت میں روزانہ ایک دو یا تین پارے پڑھنے کا معمول بنایا جاسکتا ہے اور فجر کی فرض نماز میں قرأت مسنونہ پڑھنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند