• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166007

    عنوان: بچوں کا صف میں مردوں کے ساتھ کھڑا ہونا

    سوال: نماز میں پانچ چھ سال کے بچوں کا کیا حکم ہے؟میرے یہاں بڑی مسجدمیں کبھی کبھی صف جو لگتی ہے تو پہلی صف میں چھوٹے بچے کھڑے ہوجاتے ہیں، بڑے لوگ بعد میں آتے ہیں تو ان کو بچوں کے پیچھے یا بغل میں جگہ ملتی ہے تو کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں؟

    جواب نمبر: 166007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:115-137/N=3/1440

    اگر نابالغ بچے ایک سے زائد ہوں تو مردوں سے الگ ان کی مستقل صف ہونی چاہیے، سنت یہی ہے؛ اس لیے آپ کے یہاں مسجد میں مردوں کے ساتھ پہلی صف میں جو بچے کھڑے کردیے جاتے ہیں یا وہ خود کھڑے ہوجاتے ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے؛ بلکہ نابالغ بچوں کی صف الگ بنائی جائے۔

    ویصف الرجال ثم الصبیان الخ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ۲: ۳۰۹- ۳۱۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، ثم الصبیان: ظاھرہ تعددھم (الدر المختار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند