عبادات - صلاة (نماز)

INDIA

سوال # 165827

اگر کوئی امام موبائل پر فحش فلم دیکھتا ہو تو کیا اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟

Published on: Oct 29, 2018

جواب # 165827

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 179-112/B=2/1440



موبائل پر پورن فلم (ننگی ویڈیو) دیکھنا سخت گناہ اور حرام ہے؛ تاہم ایسے شخص کے پیچھے نماز کراہت کے ساتھ ہو جائے گی۔ اگر تحقیق سے امام کا فحش ویڈیو دیکھنا ثابت ہو جائے ، تو انتظامیہ کو اس سلسلے میں غور کرنا چاہئے۔ صلی خلف فاسق او مبتدع، نال فضل الجماعة: الدر مع الرد: ۲/۳۰۱، کتاب الصلاة، باب الامامة، ط: زکریا۔ قال: في رد المحتار تحت قولہ ”نال فضل الجماعة“۔ أفاد أن الصلاة خلفہا أولی من الانفراد لکن لا ینال کما ینال خلف تقی ورع، رد المحتار: ۲/۳۰۱، کتاب الصلاة، باب الامامة، ط: زکریا دیوبند ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات