• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16574

    عنوان:

    ہم وتر کی نماز امام صاحب کے پیچھے پڑھ رہے ہیں او رتیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنے کے بجائے امام صاحب رکوع میں چلے گئے تو مقتدی نے لقمہ دیا پھر امام صاحب رکوع سے کھڑے ہوگئے پھر دعائے قنوت پڑھا اور پھر آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1578=1578-11/1430

    صورت مذکورہ میں نماز ہوگئی، البتہ آئندہ ایسی صورت پیش آئے تو رکوع سے واپس دعائے قنوت پڑھنے کے لیے لوٹنا نہیں چاہیے، بلکہ رکوع ہی میں رہے اور اخیر میں ترک واجب (ترک قنوت) کی وجہ سے سجدہٴ سہو کرلے: لو سھا عن القنوت فرکع فإنہ لو عاد وقنت لا تفسد علی الأصح (شامي)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند