• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165710

    عنوان: ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھنے والے كے پیچھے نماز پڑھنا مكروہ ہے؟

    سوال: ہمارے یہاں عرب سے جماعت آئی ہوئی تھی، اور ان کے کچھ ساتھی شافعی تھے اور ان کی داڑھی چھوٹی تھی ، کیا ہم ان سے فجر کی نمااز ادا کرسکتے ہیں ؟ کیا ان کے پیچھے ہماری نماز ادا ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 165710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 172-106/B=2/1440

    آپ کی نماز ان کے پیچھے مکروہ ہوگی۔ کیونکہ ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھنا فسق ہے اور فاسق کی امامت کو فقہائے کرام نے مکروہ لکھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند