• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165611

    عنوان: رکوع سجدہ کی تسبیح طاق عدد میں ہی ضروری ہے ؟

    سوال: مجھے دراصل یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا نماز میں رکوع اور سجدہ میں 'سبحان ربی العظیم 'اور 'سبحان ربی الاعلی' طاق عدد کی مقدار میں ہی پڑھنا یعنی ۳-۵-۷-۹ یا اس سے زیادہ مرتبہ ضروری ہے ؟ یا پھر جفت اعداد کی مقدار میں پڑھ سکتے ہیں؟ یعنی ۲-۴-۶ ۸ ........ کیونکہ اکثر میرے ساتھ ایک دقت یہ پیش آتی ہے کہ نماز میں طاق عدد پورے ہونے سے پہلے ہی امام صاحب اللہ اکبر کہ دیتے ہیں۔ براے مہربانی جلد مطلع کریں۔ نیز مولانا آپ سے خصوصی دعا کی درخواست ہے ... ساتھ ہی مرحوم والدہ کی مغفرت کی دعا کی خصوصی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 165611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 104-98/M=2/1440

    رکوع اور سجدے کی تسبیح طاق عدد میں پڑھنا سنت ہے، تین مرتبہ پڑھ لینے سے یہ سنت ادا ہو جاتی ہے اس سے زیادہ پانچ یا سات مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ بہرحال طاق عدد کا خیال رکھیں۔

    اللہ تعالی آپ کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند