• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165509

    عنوان: اگر آنكھ نہ كھلنے كا اندیشہ ہو تو وتر کی نماز پڑھ کر سونا چاہیے

    سوال: اگر ہم نے تہجد کی نیت سے وِتر چھوڑ دی ہو او رتہجد کے وقت آنکھ نہیں کھلی، تو نماز قضا ہو جائے گی؟ صرف وِتر رہ گئی تھی۔ باقی نمازیں پڑھ لی تھی۔

    جواب نمبر: 165509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 120-85/B=2/1440

    اگر فجر سے پہلے وقت ملے تو پہلے وتر پڑھیں پھر فجر کی نماز ادا کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) کو چند نصیحتیں کی تھیں ان میں سے ایک نصیحت یہ بھی تھی کہ وتر کی نماز پڑھ کر سونا اگر بھروسہ نہ ہو نیند میں بے خبری ہوتی ہے اس لئے کبھی کبھی آنکھ تہجد کے وقت نہیں کھلتی ہے۔ اس لئے اگر بھروسہ نہ ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ وتر کی نماز پڑھ کر سویا کریں تاکہ وتر قضا نہ ہو۔ پھر تہجد کے وقت اٹھکر تہجد پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند