• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165344

    عنوان: نماز کا نیند میں یا غفلت میں چھوٹ جانا

    سوال: جناب مفتیان اکرام پوچھنا یے ہے کہ اگر کسی کی نماز نیند یا سوئے ہوئے ہونے کی وجہ سے قضاء ہو جائے تو یہ جان بوجھ کر نماز چھوڑ نے میں داخل ہوگا؟ اور اسی طرح ایسی غفلت ہوجانا کہ نماز یاد ہی نہ رہے تو کیا یہ بھی جان بوجھ کر نماز چھوڑنے میں داخل ہوگا؟

    جواب نمبر: 165344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 47-43/D=2/1440

    سونے یا غفلت کی وجہ سے نماز کا قضا ہو جانا جان بوجھ کر نماز چھوڑنے میں داخل نہیں، اگر کبھی اتفاقاً سونے یا غفلت کی وجہ سے نماز قضا ہوجائے تو جب یاد آئے فوراً نماز پڑھ لیں اور اگر اکثر ایسا ہوتا ہو تو سونے سے پہلے اٹھنے کا انتظام کرلینا چاہئے۔ (الارم وغیرہ لگاکر) من نام عن صلاة أو نسیہا فلیصلہا إذا ذکرہا․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند