• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165148

    عنوان: قصر نماز كب پڑھیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں آرمی میں کام کرتا ہوں اور ابھی ہم دوسرے ملک میں دو مہینوں کے لیے آئے ہیں کیونکہ یہاں حالات توڑے خراب ہیں یہاں سب آرمی کے لوگ ہیں یہاں چھوٹی سی ا مسجد ہے اور یہاں مسجد میں نماز قصر ہوتی ہے یعنی ظہر اور عصر کا نماز ساتھ میں پڑھتے ہیں اور مغرب اور عشاء کا ساتھ میں پڑھتے ہیں اور ظہر عصر اور عشاء کے فرض نماز کے صرف دو دو رکعت پڑھتے ہیں تو کیا میں ان کے ساتھ نماز قصر پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 165148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:38-85/sd=2/1440

     اگر آپ مسافر ہیں، یعنی ایک جگہ پندرہ دن ٹھہرنے کی یقینی نیت نہیں ہے ، جیساکہ سوال سے بظاہر ایسا ہی معلوم ہوتا ہے ، تو آپ کے لیے قصر ضروری ہے ، لہذا مسجد میں اگر امام مسافر ہے اور وہ قصر پڑھاتا ہے ، تو اُس کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھنا درست ہے ؛ البتہ ظہر ، عصر اور مغرب اور عشاء چاروں نمازوں کو اُن کا وقت شروع ہونے پر پڑھنا چاہیے ، ظہر کے وقت میں عصر کی نماز یامغرب کے وقت میں عشاء کی نماز صحیح نہیں ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند