• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165125

    عنوان: کیا نماز میں کہنی کھلی ہو تو نماز ہو جائے گی کیا؟

    سوال: کیا نماز میں کہنی کھلی ہو تو نماز ہو جائے گی کیا؟

    جواب نمبر: 165125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:27-3/L=1/1440

    کہنی کھلی ہونے کی حالت میں نماز مکروہ ہوتی ہے۔ قال ابن الہمام: وقد أخرج الستة عنہ صلی اللہ علیہ وسلم: أمرتُ أن أسجُدَ علی سبعة وأن لا أکف شعرًا ولا ثوبًا ویتضمن کراہة کون المصلي مشمرًا کمیہ․ (فتح القدیر: ۱/ ۴۲۴، زکریا) ولو صلی رافعًا کمیہ إلی المرفقین کُرِہ․ (الہندیة: ۱/ ۱۰۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند