• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165098

    عنوان: قعدہٴ اولیٰ میں بعد تشہد درود شریف پڑھنے کا حکم

    سوال: اکیلے چار رکعت نماز پڑھتے وقت غلطی سے دوسری رکعت میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھ لیا اور پھر یاد آنے پر کھڑے ہوکر باقی نماز مکمل کی۔ ایسے وقت سجدہٴ سہو کرنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 15-66/H=1/1440

    فرض واجب (وتر) سنن موٴکدہ میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھ لینے پر سجدہٴ سہو واجب ہوجائے گا نوافل میں نہیں بلکہ نوافل میں درود شریف پڑھنا مستحب ہے۔ وہو لا یصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی القعدة الاولیٰ فی الاربع قبل الظہر والجمعة وبعدہا ولو صلی ناسیا فعلیہ السہو وقیل لا شمنی․․․․․․ وفی البواقی من ذوات الاربع یصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم اھ درمختار مع ردالمحتار: ۴۵۴ (مطبوعہ نعمانیہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند