• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165096

    عنوان: سجدہٴ سہو کئے بغیر سلام پھیر دیا تو نماز کا اعادہ

    سوال: اکیلے نماز پڑھتے وقت غلطی کی وجہ سے سجدہٴ سہو کرنا تھا مگر آخری رکعات پوری ہونے کے بعد سجدہٴ سہو کئے بغیر سلام پھیر دیا۔ ایسے وقت کیا نماز دہرانی چاہئے؟

    جواب نمبر: 165096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 14-65/H=1/1440

    اگر منافی نماز پیش آنے سے پہلے اُسی وقت یاد آگیا تو سجدہٴ سہو کرکے نماز پوری کرلے اگر بعد میں یاد آیا اور وقتِ اداء باقی ہو تب تو نماز کا اعادہ واجب ہے اور وقتِ اداء ختم ہوگیا تو اعادہ افضل ہے۔ قال فی البحر فعلی القولین لا وجوب بعد الوقت۔ فالحاصل أن من ترک واجبا من واجباتھا أو ارتکب مکروہاً تحریمیاً لزمہ وجوبا ان یعید فی الوقت فان خرج اثم ولا یجب جبر النقصان بعدہ‘ فلو فعل افضل اھ (اول باب قضاء الفوائت من الفتاویٰ رد المحتار مطبوع نعمانیہ: ۱/۴۸۶)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند