• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164859

    عنوان: بیوی كے ساتھ جماعت كرنا؟

    سوال: عرضِ خدمت دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی جماعت سے نماز چھوٹ گئی اور اب وہ نماز اپنے گھر میں پڑھ رہا ہے تو کیا گھر میں نماز پڑھنے میں وہ اپنے ساتھ اپنی شریک حیات کے ساتھ جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 164859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1503-1254/D=1/1440

    جی ہاں شریک حیات کے ساتھ جماعت کرسکتا ہے، لیکن شریک حیات شوہر (امام) کے داہنے طرف نہیں ہوگی (جیسا کہ ایک مقتدی مرد کھڑا ہتا ہے) بلکہ امام (شوہر) کے پیچھے کھڑی ہوگی یعنی اکیلے ہی نئی صف بنائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند