• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164765

    عنوان: پہلی رکعات کے بعد شامل ہوئے تو کیا سلام پھیرنے کے بعد ثناء پڑھیں گے؟

    سوال: (۱) اگر ہم جماعت میں قرأت شروع ہونے کے بعد شامل ہوئے تو کیا ہم ثناء پڑھیں گے؟ (۲) اگر پہلی رکعات میں رکوع میں شامل ہوئے تو ثناء پڑھیں گے؟ (۳) اگر پہلی رکعات میں سجدے میں شامل ہوئے تو ثناء پڑھیں گے؟ (۴) اگر دوسری رکعات میں شامل ہوئے تو کیا ثناء پڑھیں گے؟ (۵) پہلی رکعات کے بعد شامل ہوئے تو کیا سلام پھیرنے کے بعد ثناء پڑھیں گے؟

    جواب نمبر: 164765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1371-1251/M=12/1439

    (ا تا ۵) قرأت شروع ہوجانے کے بعد تکبیر تحریمہ کہہ کر خاموش کھڑے ہو جائیں اگر پہلی رکعت کے رکوع میں شامل ہو رہے ہیں تو تکبیر تحریمہ کے بعد اگر ثناء پڑھ کر رکوع پالینے کی توقع ہے تو جلدی سے ثناء پڑھ کر پھر رکوع میں شامل ہو جائیں ورنہ ثناء چھوڑ دیں اور رکوع میں شامل ہو جائیں، اگر پہلی رکعت کے سجدے میں شامل ہوئے یا پہلی رکعت کے بعد دوسری یا تیسری رکعت میں شامل ہوئے تو تکبیر تحریمہ کہہ کر شامل ہو جائیں اور جب امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی فوت شدہ رکعت پڑھنے کے لئے کھڑے ہو ں گے تو اس وقت پہلے ثناء پڑھیں پھر سورہٴ فاتحہ وغیرہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند