• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164637

    عنوان: نماز میں امام کا قرآت کے دوران آیتوں پر تقریباً سکتہ لطیفہ کے بقدر رکنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفیتان عظام مسئلہ ذیل میں ہم جس مسجد میں نماز پڑھتے ہیں وہاں حال ہی میں ایک نئے حافظ وقاری صاحب نے امامت شروع کی، امام صاحب اطمینان سے قرآت کرتے ہیں لیکن قرآت کے دوران تقریباً ہر آیت پر وقفہ زیادہ کرتے ہیں جو سکتہ لطیفہ کے بقدر معلوم ہوتا ہے تو کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 164637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1437-1179/sd=12/1439

    آیت پر زیادہ لمبا وقفہ کرنے ،یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے بقدر وقفہ کرنے کی صورت میں سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے ، صورت مسئولہ میں امام صاحب کتنا وقفہ کرتے ہیں، سوال سے اس کو سمجھنا مشکل ہے ، اس لیے مقامی مفتیان کرام سے رجوع کیا جائے ۔

     قال الحصکفی: وبقی من الواجبات اتیانُ کل واجب أو فرض فی محلہ۔ ۔۔۔۔۔ وکل زیادة تتخلل بین الفرضین۔۔۔۔ قال ابن عابدین:ویدخل فی الزیادة السکوت۔۔۔۔ وقولہ: بین الفرضین غیر قید، فتدخل الزیادة بین فرض وواجب۔۔۔۔۔۔ الخ۔ (رد المحتار مع الدر االمختار: ۴۶۹/۱، ۴۷۰، کتاب الصلاة، واجبات الصلاة، ط: دار الفکر، بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند