• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164358

    عنوان: چار رکعت والی نماز میں دوسری رکعت پر قعدہ نہیں کیا گیا تو کیا تیسری رکعت پر قعدہ کیا جائے گا؟

    سوال: اگر میں چار رکعت والی نماز پڑھ رہا ہوں اور دوسرے قعدہ میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوگیا تو کیا تیسری رکعت میں قعدہ کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 164358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1295-1080/N=12/1439

    اگر کسی شخص نے ۴/ رکعت والی فرض نماز میں دوسری رکعت پر بھول کر قعدہ نہیں کیا اور تیسری رکعت کے لیے مکمل کھڑا ہوگیا تو اب اسے نہ واپس آنے کی ضرورت ہے اور نہ تیسری رکعت پر قعدہ کرنے کی؛ بلکہ وہ چوتھی رکعت پر ہی قعدہ کرے؛ البتہ اخیر میں سجدہ سہو کرے۔

    سھا عن القعود الأول من الفرض ثم تذکرہ عاد إلیہ ما لم یستقم قائماً وإلا لا وسجد للسھو (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ۲:، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند